کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، نعمت اللہ، امین آغا اور ارشد اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ کئی سالوں سے سرکاری کالونیوں میں تعمیراتی کام نہ ہونے کی وجہ سے وہاں موجود مکان کافی بوسیدہ ہوچکے ہیں۔ جونیئر و سینئر کالونی، وحدت کالونی اور جی او آر کالونی کی سالانہ مرمت کافی عرصے سے نہیں ہوئے ہر سال ان کالونیوں میں جی اے بلڈنگ کے فنڈز سے مرمت کا کام پابندی سے ہوتا تھا مگر گزشتہ15سے20 سال سے یہاں کوئی کام نہیں ہوا، دوسری جانب انفرادی طور پر کسی گھر کی سفارش کی بنیاد پر مرمت کردی جاتی ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور سیکرٹری خزانہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ کالونیوں میں سالانہ بنیاد پر مرمت کا کام فوری طور پر شروع کرایا جائے ۔