کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کے اضافے سے 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.75روپے اور قیمت فروخت 22پیسے کے اضافے سے 278.63 روپے سے بڑھ کر 278.85 روپے ہو گئی۔،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4 پیسے کی کمی سے 279.37 روپے سے کم ہو کر 279.33 روپے ہو گئی۔