آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوبنے کے ایرانی دعوے کے بعد ہرمز کے پانی میں تیرتے کنٹینر اور دیگر اشیاء کے مناظر سامنے آگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں کئی ٹینکر اور دیگر اشیاء ادھر ادھر بکھری تیرتی نظر آرہی ہیں۔
گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی بحریہ نے کنٹینر بردار بحری جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے اور آگ لگنے کے بعد ڈوبنے کی اطلاع دی تھی۔