• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البانیا میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کیخلاف احتجاج، جھڑپوں میں 51 اہلکار زخمی، 55 مظاہرین گرفتار

البانیا میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کے خلاف طلباء کا حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ  گیا۔

دارالحکومت تیرانا میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے 51 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، 55 مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔

مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری عمارتوں، پولیس اسٹیشنز اور دکانوں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، وزارت تعلیم سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔

وزیر اعظم ایدی راما نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اور کہا کہ وہ مہنگی تعلیم جیسی جائز شکایات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

راما نے اسے البانیا کی یورپی یونین رکنیت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔

مظاہرے دوسرے شہروں میں بھی پھیل گئے، طلبہ ناقص تعلیمی سہولیات، کرپشن اور بے روزگاری کے خلاف وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید