امریکا کی سابق صدر کاملہ ہیرس نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم رُکوانے میں کوتاہی کا اعتراف کر لیا۔
کاملہ ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کھلی چھوٹ دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کو بھی قصوروار ٹھہرایا۔
جنوبی کوریا میں ایک تقریب سے خطاب میں کاملہ ہیرس نے کہا کہ امریکا بعض اوقات انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے حوالے سے اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی تازہ مثال غزہ میں اسرائیل کی ہولناک کارروائیاں ہیں۔
کاملہ ہیرس نے اعتراف کیا کہ ان کی اور سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے فوری اور زیادہ مؤثر اقدامات کرنے چاہیے تھے اور موجودہ ٹرمپ انتظامیہ بھی ایسا نہ کرسکی۔