اقوامِ متحدہ نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فائرنگ سے امدادی تنصیبات متاثر ہوئیں۔
دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید ہوئے۔
غزہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,400 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔