ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4250 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3642 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 751 ڈالرز فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔