جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کی پولیس کے مطابق ایک پارک میں چاقو حملہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
برلن سے میڈیا رپورٹ کے مطاق ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
جرمن پولیس کے مطابق حملے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے شبے میں گرفتار شخص 28 سال کا افغان شہری ہے۔