برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کی کار کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ انتھونی جوشوا نائیجیریا میں کار کے حادثے میں زخمی ہوگئے۔
نائیجیرین پولیس کے مطابق حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ برطانوی باکسر کو معمولی زخم آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انتھونی جوشوا کی گاڑی راستے میں کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔