• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ: شاداب خان کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست

فوٹو: سوشل میڈیا،سڈنی تھنڈرز
فوٹو: سوشل میڈیا،سڈنی تھنڈرز

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاداب خان کی سڈنی تھنڈر کو پرتھ اسکارچرز کے ہاتھوں 71 رنز سے شکست ہوگئی، شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی اور چار رنز اسکور کیے۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ اسکارچرز نے پہلے بیٹنگ میں 8 وکٹ پر 202 رنز اسکور کیے۔

ایشٹن ٹرنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، وہ 99 رنز پر ناقابل شکست رہے، اننگز میں اُنہوں نے 8 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔ 28، 28 رنز ایرن ہارڈی اور کوپر کونولی نے اسکور کیے۔

ڈینیئل سیمز نے چار، ریس ٹوپلے نے دو اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 18ویں اوور میں 131رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میتھیو جائکز نے 33، ڈیوڈ وارنر نے 25 اور سیم کونٹس نے 21 رنز بنائے۔

ایرن ہارڈی، کوپر کونولی، جوئیل پیرس اور براڈی کراؤچ نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید