• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف کانگریس میٹنگ سے غیر حاضر ڈپارٹمنٹس کو کارروائی کا سامنا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی کانگریس میٹنگ میں شرکت نہ کرنے والے ڈپارٹمنٹس کو کارروائی کا سامنا ہے۔

پی ایف ایف کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ڈپارٹمنٹس کو نوٹس جاری کردیا گیا، اسپورٹس بورڈ نے اس معاملے میں وضاحت طلب کرلی ہے۔

پی ایف ایف نے انتخابی کانگریس اجلاس 28 دسمبر کو کورم مکمل نہ ہونے پر ملتوی کیا، پی ایف ایف کو خیبر پختونخوا سے 2 ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان منتخب کرنا تھے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ڈپارٹمنٹس کی عدم موجودگی سے انتخابی عمل متاثر ہوا، اجلاس میں عدم شرکت کا عالمی فٹبال فورم پر منفی تاثر گیا ہے۔

نوٹس میں پی ایف ایف کے موقف کی تائید کی گئی اور کہا گیا کہ طویل معطلی کے بعد فیفا میں بحالی کے بعد انتخابی عمل حساس اہمیت رکھتا ہے۔

پی ایس بی کے نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستان فٹبال کی بحالی کےلیے محنت کی گئی، کوئی ایسا عمل نہ ہو کہ پھر منفی تاثر جائے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ پی ایس بی ڈپارٹمنٹ کو درخواست کرتا ہے کہ اس معاملے میں اپنی وضاحت جلد پیش کریں گے۔

پی ایس بی اور پی ایف ایف نے آرمی، پولیس، ایئرفورس، نیوی، واپڈا، ریلویز اور ایچ ای سی کو نوٹسز بھجوائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید