کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے دی۔ بدھ کو کولکتہ میں بھارت نےمہمان ٹیمکو132پر آؤٹ کر دیا۔ کپتان جوش بٹلر نے68رنزکی اننگز کھیلی۔ اسپنر ورن چکروتی نے تین، ارشدیپ سنگھ ، ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے 2، 2وکٹیں لیں۔ بھارت نے ہدف صرف 12.5اوورز میں 3وکٹ پر پورا کیا۔ ابھیشک شرما نے34بالز پر 79رنزکی اننگ کھیلی۔