• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 19 ویمنز ورلڈکپ سے باہر، امریکا اگلے مرحلے میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کچھ عرصہ قبل امریکا کو کرکٹ کی دنیا میں غیر معروف ملک سمجھا جاتا تھا۔ سات ماہ قبل امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس نے پاکستان کو اپ سیٹ کیا، اب امریکی خواتین ٹیم انڈر19ورلڈ کپ کے اگلے گروپ میں پہنچ گئی۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13رنز سے شکست دے کر سپر سکس میں جگہ بنالی۔ میچ 9اوورز کا کردیا گیا تھا۔ فاتح ٹیم نے 5وکٹوں پر69رنز بنائے ۔ اور پاکستان کو 73 رنز کا ہدف دیا گیا جو جواب میں 7وکٹوں پر 59 رنز بناسکی۔ بدھ کودیگر میچوں میں بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ نے امریکا، نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا نے نیپال کوہرادیا۔
اسپورٹس سے مزید