کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا نے الزام عائد کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی بیٹرز خاص بیٹ استعمال کررہے ہیں جو انہیں غیرمنصفانہ برتری فراہم کرتے ہیں ۔ بھارتی کھلاڑیوں کے بیٹ ان بلّوں سے بھی کہیں بہتر ہیں جو ہمیں دستیاب ہوتے ہیں۔لگتا ہے جیسے ان پر ربڑ کی تہہ چڑھائی گئی ہو۔ یہ بلّے دوسرے کھلاڑی خرید بھی نہیں سکتے، تمام کھلاڑی اس بات سے واقف ہیں۔