پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کمیشن بن جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے۔
اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے مشکلات کے باوجود طاقتوروں کو للکارا، پی ٹی آئی عوام کی جماعت ہے، جس نے غریب کسانوں اور ہاریوں کےلیے جدوجہد کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کےلیے تیار ہیں، حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو 7 دن کا وقت دیا گیا تھا اس میں کمیشن نہیں بنا، کمیشن بنایا جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر مذاکرات کیے۔