تھرپارکر کے گاؤں میں نایاب نسل کے ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 شکاریوں کو گرفتار کرکے ایک ہرن اور2 نایاب خرگوش تحویل میں لے لیے، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کاروائی محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں کھاروڑو میں علاقہ مکینوں کی شکایت پر کی۔
تین شکاریوں کو گرفتار کرکے شکار کیا گیا، ایک ہرن اور دو نایاب خرگوش تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔
مقدمہ محکمہ جنگلی حیات کے گیم انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نایاب جانوروں کے شکار کے واقعات آئے دن کا معمول بن چکے ہیں، آج شکار پر آئے ملزمان کو انہوں نے روک کر پولیس کو اطلاع دی جس پر کاروائی کی گئی۔