• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مظفر گڑھ میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا جس نے گجرات کے رہائشی ریحان سے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ریحان کو پاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگال لے جایا گیا جہاں ریحان سینیگال سے موریطانیہ پہنچا اور پھر کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا۔

ملزم عدیل حادثے کے بعد سے روپوش تھا جس کے خلاف ریحان کے ورثاء نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم کو گرفتاری کے بعد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید