• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق شوہر سے بہت پیار تھا، مگر تشدد برداشت نہیں کر پائی: جگن کاظمی

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

اداکارہ جگن کاظم نے محبت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے سابق شوہر سے بہت پیار تھا مگر میں تشدد نہیں برداشت کر سکی۔

حال ہی میں اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں شرکت کی۔

میزبان عمران اشرف کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالوں کے دوران اداکارہ نے پہلی محبت پر بھی بات کی۔

جگن کاظم نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیار ہوتا ہی یک طرفہ ہے۔

اداکارہ نے ماں اور بچے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محبت یک طرفہ ہوتی ہے اور بچے کے پیدائش سے ہی ماں کو اپنے بچے سے یک طرفہ محبت ہو جاتی ہے، اولاد اگر نافرمان بھی نکلے تو ماں اپنی اولاد سے محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔

شو کے دوران جگن کاظم نے کہا کہ اپنے بیٹے حمزہ کے والد، سابق شوہر سے بہت پیار تھا مگر میں تشدد اور بے عزتی برداشت نہیں کر پائی اور کرنا بھی نہیں چاہیے تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ محبت اور تعلق میں تشدد برداشت کرتے ہیں، یہ ان کا طریقہ ہوتا ہے مگر مجھ سے محبت میں بے عزتی برداشت نہیں ہوئی، میں نے بہت محبت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید