پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ملتان کا نوبیاہتا جوڑا توجہ کا مرکز بن گیا۔
شوق کا کوئی مول نہیں، میچ دیکھنے کا شوق ایسا کہ نوبیاہتا جوڑا ولیمہ چھوڑ کر ملتان اسٹیڈیم پہنچ گیا۔
زرق برق کپڑے پہنی دلہن کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا، میری اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی خواہش تھی جسے میرے شوہر نے پورا کیا، جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔
دولہا کا کہنا ہے کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، لیکن میں پاکستان اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کے لیے ولیمہ چھوڑ کر اسٹیڈیم آیا ہوں، میری دعا ہے کہ پاکستان آج کا میچ جیت جائے۔
واضح رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔