لاہور سے آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اندرون شہر میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا، اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ لگا رکھا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار خانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور خام مال برآمد کر لیا جبکہ ملزم اندرون و بیرون ملک آن لائن بھی پتنگیں فروخت کرتا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فیکٹری کی بندش سے پتنگ بازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔