• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حامد رضا کے الزام کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے الزامات کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا۔

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اڈیالہ جیل کے دورے کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حامد رضا کے الزامات پر جواب دے دیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے انسانی حقوق کمیٹی کو اڈیالہ جیل جانے سے نہیں روکا، سردار ایاز صادق سے متعلق یہ الزام درست نہیں، حامد رضا کے الزامات قطعی بےبنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔

ترجمان کے مطابق اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کی حدود اور دائرہ اختیار میں ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیٹی کے اڈیالہ جیل جانے کا معاملہ پنجاب حکومت کو بھجوادیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اڈیالہ جیل کے دورے کی اجازت دینے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی پنجاب حکومت کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید