• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی: وزیرِ اعظم شہباز شریف

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے، جلد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، اُمید ہے پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید