• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خوردونوش لے کر 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کیلئے روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اشیائے خورونوش لے کر 100 گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم کے لیے روانہ ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کا کہنا ہے کہ ٹل سے کرم کے لیے 60 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا گیا جس کے بعد مزید 40 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قافلے میں آٹا، گھی، چینی، ادویات اور روز مرہ کی اشیاء  شامل ہیں جبکہ قافلے کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہو چکے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید