• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں قاضی ظہور احمد کا قتل، مولانا فضل الرحمٰن کی مذمت

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پارٹی رہنما قاضی ظہور احمد کے قتل کی مذمت کی گئی۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قاضی ظہور احمد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہنا ہے کہ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، لاقانونیت کا راج ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید