• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت فتح علی خان کی حرکت پر میں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہی تھی: متھیرا

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے انٹرنیٹ سینسیشن اور مزاحیہ شخصیت چاہت فتح علی خان کے نامناسب رویے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

متھیرا نے اپنے شو کے دوران اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہت فتح علی خان ہمارے شو پر آئے تھے، ہم اپنے شو پر آنے الے ہر فنکار کو عزت دیتے ہیں، میں کسی سے بھی اپنے شو پر گلے نہیں ملتی، لوگوں کو گلے لگانے کی میری عادت نہیں ہے۔

متھیرا کا کہنا ہے کہ شو کے دوران ہمارے کیمرے سامنے سے ویڈیو اور تصویریں بناتے ہیں، پتہ نہیں کیوں چاہت فتح علی خان نے گلے ملتے ہوئے ویڈیو پیچھے کی جانب سے بنوائی جس کی اجازت نہیں ہوتی۔


انہوں نے مزید کہا کہ عورت ہونے کے ناتے میں بہت پریشان ہو گئی تھی اور خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہی تھی۔

متھیرا نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اگر چاہت فتح علی خان نے ویڈیو بنوائی تو بغیر میری اجازت کے پوسٹ کیوں کی؟ انہوں نے یہ حرکت کیوں کی مجھے نہیں معلوم، میں نے مذکورہ ویڈیو ہٹانے کے لیے بھی کہا تھا مگر انہوں نے یہ ویڈیو تاحال ڈیلیٹ نہیں کی ہے۔


معروف میزبان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید ہونے کے باوجود چاہت فتح علی خان نے ابھی تک معذرت بھی نہیں کی ہے، اس سے میرا بہت دل دکھا ہے، پھر لوگ پوچھتے ہیں کہ فنکار سخت رویہ کیوں اختیار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب کوئی کسی کی نرمی کا فائدہ اٹھائے تو سخت مزاج ہونا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چاہت فتح علی خان نے متھیرا کے شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔

اس دوران انہوں نے متھیرا کے ساتھ کچھ تصاویر بنوائی  تھیں۔

ویڈیو میں چاہت فتح علی کو تصاویر بنواتے، زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ان نامناسب حرکات پر سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید