• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دیدی


دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی۔

اس شکست کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 133 رنز ہی بنا سکی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دی۔

تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ بولر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا اسکور 115 رنز پر پہنچا تو اس وقت سلمان علی آغا بھی 15 رنز بنا آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کا اسکور 122 رنز پر پہنچا تو محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر پویلین چل دیے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹر نعمان علی بھی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ساجد خان تھے، جنہوں نے 7 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے 5، کیون سنکلیئر نے 3 اور گداکیش موٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا۔

دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنا لیے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 31 اور کامران غلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید