• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کے مداح نے علی حیدر کو دھمکی آمیز خطوط کیوں بھیجے؟

علی حیدر اور میرا— فائل فوٹو
علی حیدر اور میرا— فائل فوٹو

پاکستان میوزِک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ میرا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے۔

گلوکار نے اس کے ساتھ ہی میرا کی ان سے انوکھی فرمائش سے بھی پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں گلوکار علی حیدر نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

دورانِ پروگرام انہوں نے اپنی نجی زندگی، کیریئر اور مداحوں کی محبت کے حوالے سے دلچسپ باتیں کی۔

علی حیدر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارہ میرا کے ساتھ ایک فلم ’چلو عشق لڑائیں‘ کی، جو 2002ء میں ریلیز ہوئی، اس فلم کی ریکارڈنگ دبئی میں ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی ریکارڈنگ کے دوران احساس ہوا کہ اصل شہرت کیا ہوتی ہے، ان کے مدِ مقابل میں ہیرو تھا، اس لیے مجھے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے۔

 علی حیدر نے اس کے ساتھ ہی ایک دلچسپ واقعہ بھی سنا دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میرا ناصرف بہت اچھی دوست ہیں بلکہ بہت اچھی شخصیت کی مالک بھی ہیں۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ میری شادی کے بعد ایک بار میرا نے مجھے فون کال کی اور کہا کہ علی تم نے شادی کر لی ہے، تمہارے بچے بھی ہو گئے، تمہارا کوئی دوست نہیں ہے جو مجھے اپنا لے؟ جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں۔

علی حیدر نے یہ بھی کہا کہ میں نے انہیں کہہ تو دیا کہ میں کوشش کرتا ہوں لیکن اس سے زیادہ کبھی ہو نہیں سکا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید