• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ میکلیرین میں اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی ذمے داری سے خوش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے اسکاٹ میکلیرین کراچی میں جاری اینگرو کوچنگ پروجیکٹ میں بطور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے سال کے مختلف اوقات میں کام کرنے کا تجربہ رہا ہے،کراچی میں سردی اور موسم بہتر ہے۔ مجھے ان نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے اور بہتری دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ان لڑکوں کی اسپرنٹنگ کے لیے ایکسیلریشن میکینکس کو دیکھ رہا ہوں اور اس بات کو بھی کہ وہ کس طرح خود کو سلو ڈاؤن کرکے اپنی ڈائریکشن تبدیل کریں۔ بیٹرز کی پاور موومنٹ بھی توجہ دی جارہی ہے۔ یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ ان باتوں کو فیلڈ میں کس طرح استعمال میں لانا ہے چاہے وہ فیلڈنگ ہو بولنگ یا بیٹنگ۔ ان لڑکوں کو جم ٹریننگ کے دوران مضبوط بناتے ہوئے انجریز کے ِممکنہ خطرات سے بچاؤ کے بارے میں بھی بنیاد ی باتیں بتائی جارہی ہیں۔ بولروں کے لیے زیادہ توجہ اوور ہیڈ اسٹرینتھ پر دے رہا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید