• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3نجی میڈیکل کالجوں کی نشستوں میں اضافہ،85فیصد حاضری لازمی

لاہور ( خصوصی نمائندہ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا سنڈیکیٹ اجلاس ہوا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے صدارت کی ، اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے فیصلے کی روشنی میں تین نجی میڈیکل کالجز کی نشستوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ ایم بی بی ایس کی نشستوں کو 100 سے بڑھا کر 150 کر دیا گیا۔ ایک میڈیکل کالج کی ڈینٹل کالج میں بی ڈی ایس کے لیے 50 نشستوں پر داخلے کی منظوری دی گئی۔ نیازی کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سرگودھا کے الحاق کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ڈاکٹر سمیرا احسان کو پروفیسر آف میڈیکل ایجوکیشن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ۔ امتحانات کے لیے 85 فیصد حاضری لازم ہوگی، اور کالجز کو اس سے زیادہ حد مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لاء گریجویٹ انٹرنیز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جو چھ ماہ سے ایک سال تک خدمات انجام دیں گے۔