لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے لاہور ڈویژن کے منتخب اراکینِ اسمبلی کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد عوامی نمائندگان سے ان کے حلقوں اور مجموعی طور پر ڈویژن کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا اور ان مسائل کے حل کے لیے مشاورت کرنا تھا۔اجلاس میں ایم پی ایز نے اپنے حلقوں کے عوام کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں ترقیاتی منصوبے، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے امور شامل تھے۔ وزیر خزانہ نے ان مسائل کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے ان کے فوری حل کے لیے حکومتی اقدامات کا یقین دلایا۔اس موقع پر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کے لیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔