• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے علامہ عارف واحدی، علامہ شیخ مرزا، علامہ اشفاق واحدی نے ملاقات کی۔ اِس موقع پر پروفیسر محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں کہا کہ مِلی یکجہتی کونسل کی تمام جماعتیں مِلی فرض کی ادائیگی کے جذبہ سے تعاون کریں گی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور فساد کے خاتمہ کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا ۔مزید برآںجماعت اسلامی پاکستان کے رہنماؤں لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈاکٹر طارق سلیم ،جاوید قصوری ، نصر اللہ گورایہ اور فرحان شوکت ہنجرا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ایس ایس پی احمد محی الدین سے ان کے والد کرنل( ر) محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نیک صفت انسان تھے ۔