لاہور(نمائندہ خصوصی)قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی زیرِصدارت پنجاب میں پہلی سی پی اے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام محکمے پنجاب میں پہلی دفعہ منعقد ہونے والی سی پی اے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔