لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت واوقاف چوہدری شافع حسین نے قرآن کمپلیکس کادورہ کیا ،لائبریری ،لیکچر ہال،خاتم الانبین یونیورسٹی کی عمارت اور دفاتر کا معائنہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے لائبریری میں کتابوں پر پڑی گرد پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لائبریری کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ۔