• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: طالبات سے 9 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے چوہے مار دوا پی لی

تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبات سے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے زہر پی لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہے، ملزم اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ملزم جوہرآباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا ہے، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے چوہے مار دوا پی لی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم طالبات سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لیکر فرار ہوا تھا، ملزم کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد بیان لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید