• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ 2 میں جج کون ہوگا؟ روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج کے بینچ 2 میں کون ہوگا؟ عدالت عالیہ کے رجسٹرار نے روسٹر جاری کردیا۔

روسڑ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بینچ 2 سینئر ترین جج کا ہوتا ہے، اس میں پہلے جسٹس محسن اختر کیانی تھے، جہاں اب جسٹس سرفراز ڈوگر ہوں گے۔

روسٹر کے مطابق عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 کے جج ہوں گے۔

روسٹر کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو بینچ 9 اور جسٹس محمد آصف بینچ 12 میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید