پاکستان شماریات بیورو (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے پہلے مہینے جنوری میں پاکستان میں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) افراطِ زر کی شرح 2.4 فیصد رہی جو گزشتہ برس جنوری میں 28.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادارۂ شماریات کے مطابق یہ گزشتہ 2 برسوں میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے، جو شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں قیمتوں کے دباؤ میں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔
جنوری 2025ء میں سی پی آئی افراطِ زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.2 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو گزشتہ ماہ 0.1 فیصد جبکہ گزشتہ برس جنوری 2024ء میں 1.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ادارۂ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال بہ سال شہری افراطِ زر 2.7 فیصد جبکہ دیہی افراطِ زر 1.9 فیصد تک کم ہوا، جو بالترتیب جنوری 2024ء میں 30.2 فیصد اور 25.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔