امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف ٹرمپ کا اچھا اقدام ہے، صدر کے فیصلے کو سراہتا ہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سستا روسی تیل خریدنا اب اُتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا، بھارت پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دنیا پر واضح کردیا کہ پیوٹن سے تیل خریدتے رہے تو ٹیرف کے بغیر امریکی معیشت تک رسائی نہیں ملے گی، جو اس کام میں ملوث ہیں وہ اب کسی اور کے بجائے خود کو مورد الزام ٹھہرائیں۔
سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ شاباش صدر ٹرمپ، آپ وہ مضبوط اور فیصلہ کن رہنما ہیں جس کا دنیا یوکرین میں خونریزی کے خاتمے کے لیے انتظار کررہی ہے۔