• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بنانے کیلئے شوگر ملز کے گنے کے پھوک کی قیمت مقامی کوئلے کے برابر کر دی گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

گنے کے پھوک سے بجلی بنانے کے معاملے پر تمام شوگر ملوں کے گنے کے پھوک کی قیمت بڑھا دی گئی، شوگر ملز کے گنے کے پھوک کی قیمت مقامی کوئلے کے برابر کر دی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گنے کے پھوک سے بننے والی بجلی کا ٹیرف غیر ضروری طور پر بڑھایا گیا، بغیر کسی وجہ کے گزشتہ 3 سال سے گنے کے پھوک ’بیگاس‘ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

گنے کے پھوک کے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداواری لاگت11 روپے77 پیسے تک پہنچ گئی، 3 سال میں گنے کے پھوک سے لاگت 5.97 روپے سے بڑھ کر 11 روپے77 پیسے ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق جون میں گنے کے پھوک سے پیداواری لاگت کچھ کم کر کے 9 روپے87 پیسے کی گئی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت اس وقت11 روپے 45 پیسے ہے، گنے کے پھوک میں بھی اتنی ہی ہیٹنگ پاور ہے جو کوئلے میں ہوتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید