• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز نئی تاریخ رقم ہوگئی، 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور کرلی۔ 

بازار حصص میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

100 انڈیکس میں 961 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 13پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 23 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید