• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جاں بحق

لاہور کے سر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون اسپتال کے ایف جے بلاک کی دوسری منزل کی کھڑکی میں بیٹھی تھی، مرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی یا وہ حادثاتی طور پر گر گئی؟ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا اور ایم ایس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی وزیر صحت نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید