• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان سعید اور کنزہ ہاشمی کے ’خوابیدہ‘ کی ز بردست پذیرائی

دلکش آواز اور متعدد ہٹ گانوں کے مقبول فنکار فرحان سعید نے اپنا تازہ ترین سنگل گانا ’خوابیدہ‘ ریلیز کردیا۔ اس میں ان کے ساتھ مشہور فنکارہ کنزہ ہاشمی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ 

گانے کی ویڈیو کی ہدایات عادل شیخ نے دی ہیں جبکہ موسیقی انمول دانیال نے تیار کی ہے، کمپوزر نرمان نے نغمے کو جذبات اور میلوڈی کا ایسا امتزاج دیا ہے جو پہلی بار ہی سننے والوں کے دلوں کو چھولیتا ہے۔

بیرون ملک لوکیشنز پر فلمائے گئے اس نغمے کی دھن خوابیدہ کے تاثر کے ساتھ ویژوئلز اور سنیما کا دلکش احساس دیتی ہے۔

انسٹاگرام پر اس کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے فرحان سعید نے خوابیدہ کو ’خوابوں جیسی میلوڈی‘ قرار دیا اور ان کے پرستاروں نے ان کی سرور انگیز آواز اور مسحور کن بیک ڈراپ کے ساتھ اسکرین پر فرحان اور کنزہ کی ہم آہنگی کو بےحد سراہا۔

فرحان سعید کئی سالوں سے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا ایک چمکتا ستارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے اس سفر کا آغاز جل کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے کیا اور پھر اپنے سولو کیریئر کے ساتھ تیزی سے کامیابی کی منازل طے کیں۔

ان کے چارٹ بسٹرز میں سجنی، رویاں اور تھوڑی دیر شامل ہیں جس سے وہ مقبولیت کی بلندیوں پر رواں رہے اور ان کا شمار جنوبی ایشیاء کی پسندیدہ ترین آوازوں میں ہونے لگا۔

فرحان کی ادائیگی میں جذبات کی گہرائی کے ساتھ خوبصورت دھنوں کے امتزاج نے ان کو دنیا بھر کے پرستاروں کی دل کی دھڑکن بنادیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید