• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورتی قابلِ تعریف، لیکن خوب سیرت ہونا اس سے بڑھ کر ہے، فواد خان

دبئی: پاکستانی اسٹار فواد خان نے اپنی اور ان کے مدمقابل فلم ہیروئینز کی خوبصورتی اور جاذب نظر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل تو خوب سیرت ہونا ہوتا ہے۔

فواد نے اپنی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کے میوزک لانچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’میری خوبصورتی کی تعریف کرنا خوش آئند ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ ناظرین ڈائیلاگ، اداکاری اور کہانی پر بھی توجہ دیں۔‘

اپنے ساتھی اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد نے کہا، ’میں نے کئی باصلاحیت اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔ خوبصورتی ایک پہلو ہے، لیکن اصل اہمیت ان کے اندرونی کردار اور خوبیوں کی ہوتی ہے، جو کام کو مزید خوبصورت بناتی ہیں۔‘

یہ ایونٹ دبئی مال میں منعقد ہوا، جہاں فلم کی پوری کاسٹ، بشمول وانی کپور اور ہدایتکارہ آرتی ایس بگدی موجود تھیں۔

عبیر گلال کو ایک رومانوی کامیڈی کہا جا رہا ہے اور یہ فواد خان کی آٹھ سال بعد بالی ووڈ واپسی کی علامت ہے۔

فلم کی کہانی کے بارے میں فواد نے کہا، ’یہ کوئی سنجیدہ یا دماغ کو الجھانے والی فلم نہیں، یہ ایک ہلکی پھلکی اور محبت بھری کہانی ہے، جو تفریح فراہم کرے گی۔‘

ہدایتکارہ آرتی ایس بگدی اور میگھنا سنگھی کی تحریر کردہ یہ فلم لندن کے حسین مناظر میں فلمائی گئی ہے۔ کہانی عبیر سنگھ، ایک خودساختہ ریستوران کے مالک، اور گلال، ایک جواں سال شیف ہیں، کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کا میوزک امیت تریویدی نے ترتیب دیا ہے، جو پہلے ہی شائقین کے دل جیت چکا ہے۔ میوزک البم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہو چکی ہے اور فلم کے جذباتی اور ہلکے پھلکے پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔

فلم کے پروڈیوسرز میں وویک اگروال، اونتیکا ہری، راکیش سپی اور فیروزی خان شامل ہیں۔ فلم کی دلکش سینماٹوگرافی تری بھون بابو سڈینینی نے کی ہے جو لندن کی خوبصورتی کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہے۔

عبیر گلال 9 مئی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ شائقین فواد خان کی بھارتی سنیما میں واپسی اور ان کے کردار عبیر سنگھ کو دیکھنے کےلیے بےچین ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید