سپر اسٹار مہوش حیات نے ڈراما سیریل ’ڈائن‘ میں کام کرنے کی وجوہات بتا دیں۔
خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے ڈراما سیریل ڈائن میں کام کرنے کی تین وجوہات بتائیں۔
انکا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی، کردار اور پروجیکٹ کے ساتھ احسن خان شامل ہیں۔
مہوش کے 2 رخی کردار والا یہ ڈرامہ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہو رہا ہے جس کی اب تک کئی اقساط نشر ہوچکی ہیں اور ہر قسط 2 ملین سے زائد ویوز حاصل کر کے ناظرین میں دھوم مچائے ہوئے ہے۔