امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی درآمدات پر ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کے لیے روک دیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
جس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کی صدر سے گفتگو کے بعد ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے، ٹیکس کے نفاذ پر امریکی اور میکسیکو کے حکام مشاورت کریں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کے معاملے پر میکسیکو کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر محصولات میں اضافہ کرتے ہوئے چین کی درآمدات پر 10 فیصد جبکہ کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس لگائے ہیں۔