• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کو بانیٔ پی ٹی آئی کے خط پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں: ملک احمد بھچر

ملک احمد بھچر— فائل فوٹو
ملک احمد بھچر— فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو بانیٔ پی ٹی آئی کے خط پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد بھچر نے کہا کہ خط میں پاک فوج کی قربانیوں کا ذکر کیا گیا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے خط میں لکھا ہے کہ فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے، کابینہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خط پر غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چھینے جانے پر ہم 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے جا رہے ہیں، ہم نے مینارِ پاکستان پر جلسے کے لیے ڈی سی کو درخواست دی ہے، ہمارے ورکرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملک احمد بھچر نے کہا کہ ہمارے لیے اسمبلی چھوڑنا بڑی بات نہیں، پہلے بھی چھوڑ چکے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہمیں پُرامن جلسہ کرنے دے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے خلاف آج بھی انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے، ہمیں 8 فروری کو لاہور میں کسی بھی جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

ملک احمد بھچر نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں جلسے کی اجازت دیں آپ کو ہماری مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید