چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ ہماری توجہ کتابوں پر کم ہے۔
ایکسپو سینٹر میں 38 ویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ بک فئیر پر آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ہم اسی وقت آگے بڑھیں گے جب علم میں آگے ہوں گے۔
سلیم بیگ نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے پبلشرز کے مسائل حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ پیمرا ایک ریگولیٹری باڈی ہے جبکہ سوشل میڈیا کے لیے پیکا ایکٹ ہے۔