• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دوستوں میں نمایاں تھے: نواز شریف

نواز شریف— فائل فوٹو
نواز شریف— فائل فوٹو 

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دوستوں اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں تھے۔

انہوں نے اسماعیلی روحانی پیشوا شاہ کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کا ذاتی نقصان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی دنیا میں قیامِ امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شاہ کریم آغا خان کی وفات پر اہل خانہ اور اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شاہ کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید