• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبل آپریٹرز معیاری تفریح کی فراہمی یقینی بنائیں، چیئرمین پیمرا

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کہتے ہیں کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

پیمرا کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ریجنل آفس سکھر کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر افسران نے چیئرمین پیمرا کو بھارتی چینل اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف کاروائیوں پر بریفنگ دی۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا حکام کو غیر قانونی چینلز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات دیں۔

سکھر میں پیمرا کے ریجنل آفس میں چیئرمین پیمرا سے کیبل آپریٹرز کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹرز پر قوم کی کردار سازی کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ایسے چینلز نشر کیے جائیں جو مذہبی، معاشرتی اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہوں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

چیئرمین پیمرا کی ملتان ریجنل آفس میں کیبل آپریٹرز سے ملاقات

چیئرمین پیمرا نے ہدایات دیں کہ ریجنل افسران کیبل آپریٹرز کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر کیبل آپریٹرز کی جانب سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کو غیر قانونی چینلز کے خلاف مہم میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

تازہ ترین