• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہو گئے، نیا رنگ، نیا روپ دے دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف رنگا رنگ تقریب میں آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، تقریب میں نامور گلو کار آواز کا جادو جگائیں گے۔

اسٹیڈیم کی افتتاح تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ کی گلوکاری، آتش بازی اور منفرد لائٹ شو، شاندار ڈھول پرفارمنس اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔ 

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی مکمل ہوچکا ہے اس کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا۔ 

واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے ریکارڈ 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم کو جدید ترین اسٹیڈیم میں تبدیل کردیا ہے، اسٹیڈیم میں 32 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش بن گئی ہے۔ 

چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارے اسٹیڈیمز، خصوصاً قذافی اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار ہو چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید