فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے اپنا نام واپس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ آف چیمپئنز کپ پی سی بی وہاب ریاض نیشنل ٹی ٹونٹی کپ نہیں کھیلیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےلیے وہاب ریاض کو لاہور وائٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔ وہاب ریاض نے چیمپئنز کپ مصروفیات کے باعث اب نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہاب ریاض نے لاہور کی ٹیموں کےلیے ہونے والے ٹرائل میچز میں حصہ لیا تھا، لاہور وائٹس کی ٹیم میں وہاب ریاض کا نام 14ویں نمبر پر موجود تھا۔